آخری عشرہ میں زائرین کی سہولت کیلئے حرمین ٹرین کی تعداد بڑھا دی گئی

سعودی ریلوے نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرمین ٹرین سروس میں اضافہ کرتے ہوئے مدینہ منورہ سے مکہ آمد ورفت کے لیے یومیہ تعداد 130 تک کر دی ہے۔منصوبے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 1.6 ملین زائرین کو 3400 ٹرینوں کے ذریعے نقل وحمل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔سعودی ریلوے نے رمضان آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بڑی تعداد میں زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آتے ہیں جس کے لیے بوگیوں اور ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ مدینہ منورہ اسٹیشن پر بھی زائرین کو بہتر سہولیات کےلیے ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کے لیے اسٹیشن کے دو مزید لاونچ کھول دیئے ہیں جبکہ گیٹس کے تعداد بھی 8 سے بڑھا کر 24 کر دی گئی ہے۔واضح رہے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی 10 تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے

The number of Haramain trains has been increased in the last decade to facilitate pilgrims.

اپنا تبصرہ لکھیں