چین کا امریکا پر جوابی 34 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان.ٹرمپ نے چین کی بڑی غلطی قرار دےدی

چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکہ کی مصنوعات درآمدات پر جوابی ٹیکس عائد کردیئے .جس پر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چین نے گھبراہٹ میں بڑی غلطی کردی جسے وہ برداشت نہیں کرسکیں گے. واضح رہے کہ چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اور ساتھ ہی اہم معدنیات کی برآمد پر بھی پابندیوں کا اعلان کردیا۔چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے جس سے وہ چین میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔علاوہ ازیں چین کے کسٹمز حکام نے امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔چیں کے اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئےا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ چین نے جلدبازی اور گھبراہٹ میں بڑی غلطی کردی۔امریکی صدر نے مزید لکھا کہ یہی وہ غلطی ہے جسے وہ برداشت نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ چین امریکا کا دوسرا بڑا درآمدی ذریعہ اور تیسری بڑی برآمدی منڈی ہے۔

China announces 34% retaliatory tariffs on US. Trump calls it a big mistake

اپنا تبصرہ لکھیں