یورپی یونین کا بھی امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 90 روز کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وانڈر لین نے کہا یورپی یونین نے امریکی محصولات کے خلاف اپنی پہلی جوابی کارروائیوں کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک پر عائد کیے گئے بھاری محصولات کو عارضی طور پر معطل کیا ہے ۔ یورپی کمیشن کی صدر نے بھی امریکا پر جوابی ٹیرف کےنفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کردیا۔انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کےلیے مؤخر کر نے فیصلہ کیا ہے۔یورپی یونین کو آئندہ منگل سے23.25 ارب ڈالر مالیت کی امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کرنے تھے جو کہ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات کے جواب میں تھے۔ یورپی یونین نے گزشتہ روز امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ درآمدات پر پہلے سے عائد 10 فیصد ڈیوٹی بدستور نافذالعمل رہے گی۔ معطلی کا اطلاق گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد ٹیرف پر نہیں ہوگا۔ تاہم یورپی یونین ابھی بھی امریکی گاڑیوں پر عائد محصولات اور دیگر 10 فیصد لیویز پر اپنے ردعمل کا جائزہ لے رہی ہے جو ابھی تک نافذ ہیں.جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل تھے۔

The European Union also announced a 90-day delay in tariffs on US products.

اپنا تبصرہ لکھیں