ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ٹیرف کو اسٹاک مارکیٹ سے منافع کمانے کا کھیل قرار دے دیا ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں پر کرپشن سے پیسہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔امریکی سینیٹر ایڈم شیف نے کہا ہےکہ ایسا لگتا ہے کہ بڑے پیمانے پر اسٹاک مارکیٹیں گرنے سے امریکی صدر کے اندرونی سرکل کو خفیہ طورپر فائدہ پہنچا ہے.سینیٹر الزبتھ وارن نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں صدر ٹرمپ نے اپنے وال اسٹریٹ ڈونرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسٹاک مارکیٹس کو استعمال تو نہیں کیا یہ یقینی طورپر کرپشن لگتی ہے۔امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شک کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سوال اٹھا دیے کہ کہیں ٹرمپ کے حامیوں اور ساتھیوں نے مال تو نہیں بنایا پیسے سے پیسہ تو نہیں کھینچا اور اپنے بندوں کو خفیہ فائدہ پہنچانے کےلیے اسٹاک مارکیٹس کو رگڑا تو نہیں لگایا.ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ٹیرف کو اسٹاک مارکیٹ سے منافع کمانے کا کھیل قرار دے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں پر کرپشن سے پیسہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سینیٹر کرس مرفی نے بھی ٹرمپ ٹیرف کو خفیہ معلومات کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ کے قریبی لوگ سب جانتے تھے دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے کتنا کمایا.خیال رہے کہ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان اسٹاک سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں۔تاہم گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوائے چین کے تمام ممالک پر ٹیرف میں 90 روز کا ریلیف کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی. تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ 9 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئی جب کہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔