برطانیہ میں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط کرنے پر خاتون گرفتار

برظانیہ میں تاریخ کی استاد خاتون کو اپنی بیٹیوں سے انہیں اسکول کے کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آئی پیڈز ظبط کرنے ر پولیس نے حراست میں لے لیا اور سات گھنٹے تک حراست میں رکھا .برطانوی اخبار کے مطابق 50 سالہ وینیسا براؤن کو 26 مارچ کو دو آئی پیڈز چوری کرنے کے الزام میں ایک سیل میں ساڑھے سات گھنٹے گزارنے پڑے .بعد میں انہیں ان شرائط پر ضمانت پر رہا کیا گیا کہ جب تک مقدمہ خارج نہیں ہو جاتا وہ وہ اس تفتیش کے حوالے سے اپنی بیٹیوں سمیت کسی سے بات نہیں کر سکتیں۔وینیسا براؤن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں سے انہیں اسکول کے کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آئی پیڈز لیے تھے۔سرے پولیس نے کوبھم میں وینیسا کی والدہ کے گھر میں ان آئی پیڈز کا سراغ لگایا اور بعد میں قبول کیا کہ یہ ان کے بچوں کے تھے اور وہ انہیں ضبط کرنے کی حقدار تھیں۔ وینیسا نے پولیس والوں کے طرز عمل کے حوالے سے کہا کہ یہ مکمل طور پر غیرپیشہ ورانہ تھا۔ وہ میری والدہ، جو 80 کے پیٹے میں ہیں، ایسے بات کر رہے تھے جیسے وہ ایک مجرم ہوں۔ سرے پولیس نے کہا ہے کہ آئی پیڈز کی تلاش اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے کوبھم میں ایک پتے پر جانے والے افسران کو دو آئی پیڈز کی چوری کی اطلاع دی۔

Woman arrested in UK for confiscating her daughters’ iPads

اپنا تبصرہ لکھیں