چینی سفارت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے جو لباس پہنا وہ چین میں تیار ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں چینی قونصل جنرل ژانگ ژی شینگ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس حوالے سے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اب سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئی ہے جہاں دونوں ممالک کے صارفین ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اس لباس پر لگی لیس چین کے شہر مابو کی ایک فیکٹری سے آئی ہے جہاں وہ کام کرتے ہیں۔