چین میں آئی فون تیار کرنے کی وجہ سستی مزدوری نہیں بلکہ ماہرین کی بہتات ہے .سربراہ آئی فون

ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کمپنیاں چین مزدوری بچانے کے لیے جاتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اب سستا نہیں رہا۔ مزدوری اب وہاں بھی کافی مہنگی ہو چکی ہے۔ٹم کُک نے بتایا کہ اصل وجہ ہے مہارت ہے وہاں ایسے کاریگر اور انجینئرز موجود ہیں جن کے پاس جدید ٹولز سے کام کرنے کا بہت گہرا تجربہ ہے اور نہ صرف تجربہ بلکہ تعداد میں بھی وہ ہزاروں میں ہیں۔انہوں ے کہ کہ امریکہ میں اگر ٹولنگ انجینئرز جو مشینیں بناتے اور چلاتے ہیں ان کی میٹنگ بلائی جائے تو شاید ایک چھوٹا سا کمرہ بھرے۔ لیکن چین میں آپ ایسے ماہرین سے فٹبال کے کئی میدان بھر سکتے ہیں۔ٹم کُک نے کہا، ہم جو چیزیں بناتے ہیں اُن میں بہت باریکی اور ایک خاص قسم کی مہارت چاہیے جو چین میں باآسانی مل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ابھی اس لیول کی فیکٹریاں اور اتنے تجربہ کار لوگ اور وہ سارے سپلائرز کا نیٹ ورک موجود نہیں ہے جو چین یا اب انڈیا جیسے ملکوں میں بن چکا ہے۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایپل کو امریکہ میں ہی آئی فونز بنانے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کمپنیاں ملک کے اندر ہی پروڈکشن کریں۔ ایپل نے بھی وعدہ کیا کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے .

The reason iPhones are made in China is not because of cheap labor, but because of the abundance of experts. The head of the iPhone

اپنا تبصرہ لکھیں