منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

سعودی عرب نے حج کے دوران حجاج کرام کی سہولت کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں مختلف فاصلوں پر آرام گاہیں بنانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے حج کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ وادیٔ منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار میٹر مربع راستے کو سایہ دار بنایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ جبل الرحمہ میں بھی 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کے پھوار والے پنکھے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ حجاج کو ٹھنڈک اور سکون فراہم کیا جا سکے۔یہ اقدام شدید گرمی اور رش کے دوران حجاج کو بیٹھنے اور آرام کرنے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Decision to build resting places for pilgrims in Mina, Arafat and Muzdalifah

اپنا تبصرہ لکھیں