امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کے مطابق پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے انجن میں تقریباً 300 مسافروں کو لے جانے والے طیارے میں اس وقت آگ لگ گئی جب یہ فلوریڈا کے اورلینڈو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کی تیاری میں گیٹ سے ٹکرا گیا۔ حکام نے مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے نکال لیا۔ اس واقعہ میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔ ایئر لائنز ڈیلٹا نے بتایا کہ فلائٹ 1213 میں 282 مسافر اور 12 کا عملہ سوار تھا۔ ابتدائی طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے .ایئربس A330 اٹلانٹا کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کر ر ہی تھی کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ طیارے کے انجنوں میں سے ایک میں شعلے ابھرتے ہوئے دکھائی دیے جس پر مسافروں کو سلائیڈ کے ذریعے بحفاطت نکال لیا گیا . امریکہ میں حالیہ ہوابازی کے متعدد حادثات کی وجہ سے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔