100 سے زائدامریکی یونیورسٹیز کا ٹرمپ کی سیاسی مداخلت پر اظہار مذمت

امریکا کی 100 سے زائد یونیورسٹیز اور کالجز بشمول آئیوی لیگ کے اداروں پرنسٹن اور برآؤن نے مشترکہ خط جاری کر دیا جس میں تعلیمی نظام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی مداخلت کی مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہم حکومت کی غیر معمولی رسائی اور سیاسی مداخلت کے خلاف ایک آواز کے ساتھ بات کرتے ہیں جو اب امریکی اعلیٰ تعلیم کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔خط میں مزید لکھا کہ ہم تعمیری اصلاحات کے لیے تیار ہیں اور حکومت کی جائز نگرانی کی مخالفت نہیں کرتے تاہم حکومت کی بے جا مداخلت کی مخالفت کرنی چاہیے، ہمیں عوامی تحقیقی فنڈ کے زبردستی استعمال کو مسترد کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو متعدد اعلیٰ سطح کی جامعات بشمول کولمبیا یونیورسٹی نے 40 کروڑ ڈالر کے فنڈز کی بحالی کی پیشگی شرط کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مطالبہ کی گئی تبدیلیوں پر رضامندی ظاہر کردی تھی جبکہ وائٹ ہاؤس ملک کی سب سے قدیم اور امیر ترین یونیورسٹی ہارورڈ کے اندرونی معاملات پر غیر معمولی حکومتی کنٹرول کا خواہاں ہے۔

More than 100 US universities condemn Trump’s political interference

اپنا تبصرہ لکھیں