ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ. چین سے جلد معاہدے کیلئےپرامید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ بہت جلد ممکن ہے اور اس پر عائد ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ اچھی کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ چین کو یہ معاہدہ کرنا ہی پڑے گا اگر وہ نہ کرے تو امریکہ خود اپنی شرائط پر ڈیل کرے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ اپنی تجارتی جنگ پر انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات پر زیادہ محصولات کافی حد تک کم ہوجائیں گے لیکن یہ صفر نہیں ہوں گے۔ٹرمپ کا یہ بیان کئی ہفتوں کے سخت رویے اور انتقامی کارروائی کے بعد بیان بازی میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے جس کے نتیجے میں چین پر محصولات کی شرح 145 فیصد سے تجاوز کر گئی تھی۔ٹرمپ کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا اور دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اعتدال کی راہ اختیار کریں گے کیونکہ مارکیٹ میں استحکام ہمارے لیے اہم ہے۔ ٹرمپ نے امریکی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے اور امریکہ ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کو ہٹانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیڈرل ریزرو کی پالیسیز پر اختلاف اپنی جگہ مگر اداروں کی خودمختاری کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔کرپٹو کرنسی کے حوالے سے صدر نے کہا کہ کرپٹو کو اب ریگولیٹری استحکام کی سخت ضرورت ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ضروری ہے۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان کو عالمی سطح پر اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جو امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ یوٹرن عالمی معیشت میں بہتری کا عندیہ دے رہا ہے جس کے اثرات بین الاقوامی منڈیوں میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

Trump hints at tariff reduction on China. Hopeful for a quick deal with China

اپنا تبصرہ لکھیں