تیسیری بار صدر ارتی انخاب لڑنے کا اشارہ ٹرمپ 2028 ہیٹ متعارف کرا دیا

ٹرمپ کے اسٹور نے ٹرمپ 2028 ہیٹ متعارف کراکر تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دے دیا۔ ٹرمپ کے آفیشل اسٹور پر ٹرمپ 2028 کے نعرے والی ٹوپی فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے، جس کی قیمت 50 ڈالر رکھی گئی ہے۔واضح رہے کے اس سے قبل امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات ازراہ مذاق نہیں کررہے ۔امریکی صدر کے بیٹے ایریک ٹرمپ کو یہ ہیٹ پہنے بھی دیکھا گیا۔ ابتدائی طور پر ٹوپی پر مستقبل روشن ہے قوانین دوبارہ بنائیں لکھا گیا تھا جسے حیران کن طور پر بعد میں تبدیل کر کے میڈ ان امریکا بیانیہ 2028 کر دیا گیا۔صحافیوں نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ سے بھی اس بارے میں سوال کیا تاہم انہوں نے اس پر کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص 2بار سے زائد ملک کا صدر نہیں بن سکتا مگر ٹرمپ کے تازہ اشاروں نے یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا کوئی قانونی گنجائش نکالی جا سکتی ہے یا نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

Trump 2028 hat introduced, intends to run for president for a third time

اپنا تبصرہ لکھیں