ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی

ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکاتاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں دھماکہ ممکنہ طور پر کیمیکل کے گودام میں ہوا

Death toll in explosion at Iran’s Bandar Abbas port rises to 25

اپنا تبصرہ لکھیں