جرمن ایئر لائن لفتھانسا کی لاس اینجلس سے میونخ جانیوالی فلائٹ کو اس وقت واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا جب ایک مسافر کا آئی پیڈ ایک سیٹ میں جا کر پھنس گیا۔مذکورہ مسافر بزنس کلاس کی سیٹ پر سفر کر رہا تھا. ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ کے ڈائیورٹ کرنے کا فیصلہ کسی امکانی خطرے بالخصوص ممکنہ اوور ہیٹنگ سے بچنے کے لیے کیا گیا۔بعدازاں جب آئی پیڈ کو نکالا گیا تو سیٹ کی موومنٹ کی وجہ سے اس میں ڈیفورمیشن کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔ واضح رہے کہ ایئر بس اے 380 جس میں 461 مسافر سوار تھے بدھ 23 اپریل کی نصف شب ڈھائی بجے جیسے ہی اڑا ن بھری تو اس واقعہ کی وجہ سے بوسٹن کے لوگن انٹرنینشل ایئر پورٹ پرطیارے کو اتار لیا گیا .ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی لیکن ہماری اولین ترجیح مسافروں اور عملے کی حفاظت اور سلامتی ہوتی ہے۔
