فضائی حدود کی بندش. بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21کروڑ روپے کا نقصان

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے.اگر یہ پابندی برقرار رہی تو ائیر لائنز کو مزید بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔ ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت میں 6668 کلوگرام جیٹ ایندھن کی موجودہ قیمت 5467 ڈالر ہے، جبکہ بوئنگ 777 طیارے کے 100 گھنٹے اضافی سفر 5 لاکھ 46 ہزار 776 ڈالر کا خرچہ ہے۔ایئر بس اے 321 طیاروں کی 100 گھنٹے پروازوں پر 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر لگتے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر انڈیا اور دیگر بھارتی ائیرلائنز کو صرف فیول کی مد میں روزانہ 6کروڑ 35 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو لگ بھگ 21کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ دوسری طرف طویل دورانیے کی پروازوں سے بچنے کے لیے مسافر کم دورانیے کی غیر ملکی پروازوں پر سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں جو پاکستانی حدود سے گزر کر بھارت جا سکتی ہیں۔ پابندی برقرار رہی تو طویل دورانیے کی پروازیں ایندھن بھرنے یا اسٹاف کی تبدیلی کیلئے کسی دوسرے ملک کے ائیرپورٹ پر اسٹاپ اوور بھی کرنا پڑے گا جس کے اخراجات اضافی ہونگے .

Airspace closure Indian airlines lose Rs 210 million per day in fuel

اپنا تبصرہ لکھیں