دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں 100 سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے.ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صحافی بروئنیگ نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک اپنے تعلقات اور بچوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کیلئے ماؤں سے رازداری کے معاہدے کر تے ہیں اور مالی ادائیگیاں کرتے ہیں امریکی صحافی کے مطابق ایلون مسک اب تک کم از کم 4 خواتین سے بچوں کے والد بن چکے ہیں جبکہ حالیہ رپورٹس میں پانچویں خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایشلے سینٹ کلیئر کو خاموشی کے بدلے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور ماہانہ ایک لاکھ ڈالر کے اخراجات دیے گئےایلون مسک کے معلوم بچوں میں سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن، موسیقار گرائمز، اور نیورالنک ایگزیکٹو شیوان یلس سے ہونیوالے بچے شامل ہیں۔الزبتھ برونگ نے وضاحت کی کہ ایلون مسک کا مقصد روایتی خاندان بنانا نہیں ہے بلکہ ان کی سوچ کچھ اور ہی ہے۔ وہ کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ شرحِ پیدائش میں کمی انسانی تہذیب کے لیے خطرہ ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ذہین افراد زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔
