چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کا دعویٰ مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں چینی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کا دعویٰ کیا تھا ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کوئی مذاکرات اور مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی چین اور امریکا کے صدور کے درمیان حالیہ دنوں میں ٹیلی فونک گفتگو نہیں ہوئی۔
