ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل. کارکردگی کو تاریخی قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے100 دن مکمل ہونے پر ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہم نے ابھی شروعات کی ہے ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ٹیکس بڑھانا چاہتے ہیں جو ری پبلکن ہمارے ایجنڈے کی حمایت نہیں کرتے انہیں باہر نکال دیں مضبوط فوج اور کم ٹیکس چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی حکومت نے صرف آغاز کیا ہے اور ان کا عزم ہے کہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنایا جائے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں امریکی عوام مہنگائی میں مسلسل اضافے اور دنیا بھر کے ممالک پر لگائے گئے ٹیرف کے باعث معاشی پالیسیوں پر تشویش کا شکار ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا جس سے نہ صرف عوام کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ معیشت بھی مزید مستحکم ہو گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ٹیکسوں میں تاریخی کمی کی ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کیں اور فوجی و سویلین شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئر مین جیروم پاول کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ اپنے عہدے سے انصاف نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جو مجموعی طور پر ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچے گا نیشنل گارڈ کو 21 ایف-15 جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ سرحدی سیکیورٹی سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے گولڈن ڈوم نصب کیا جائے گا جو ایک جدید حفاظتی نظام کا حصہ ہو گا۔مشی گن جو امریکہ کی آٹو انڈسٹری کا مرکز اور ایک سیاسی طور پر فیصلہ کن ریاست ہے میں یہ جلسہ صدر ٹرمپ کی 20 جنوری کو حلف برداری کے بعد سب سے بڑا اجتماع تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہر شخص کہتا ہے کہ حکومت کے ابتدائی 100 دن انتہائی کامیاب رہے ہم پاگل پن اور ٹرانس جینڈر نظریات کو اپنی حکومت سے باہر کر رہے ہیں ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنا رہے ہیں اور یہ تیزی سے ہو رہا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن نے ہمیں بتایا کہ امیگریشن کے بہاؤ کو ختم کرنا ناممکن ہے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے پتہ چلا کہ صرف ایک نئے صدر کی ضرورت تھی.انہوں نے کہا کہ غیرقانونی بچوں کے لیے خودکار شہریت ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نےعدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند بائیں بازو کے ججز صدر کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو امریکا کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چین، بھارت اور فرانس سمیت کئی ممالک سے منصفانہ تجارتی معاہدوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور ٹیرف پالیسی کے مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین ڈیل کرنا چاہتا ہے ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں یہ منصفانہ ڈیل ہوگی۔انہوں نے اپنے خلاف میڈیا مہم کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

Trump’s 100 days in office complete. Performance described as historic

اپنا تبصرہ لکھیں