امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا

امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے۔امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس منظوری سے متعلق امریکی کانگریس کو آگاہ کر دیا ہےیہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گی۔ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اس دفاعی معاہدے سے جنوبی ایشیا میں بنیادی فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں دفاعی اسلحہ کی دوڑمیں مزید اضافہ کرسکتی ہے جبکہ پاکستان جیسے ہمسایہ ممالک میں اس پرتشویش پیدا ہونے کا امکان ہے۔

US approves $130 million defense deal with India

اپنا تبصرہ لکھیں