نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ بھارت ایسا کوئی ردعمل نہ دے جو خطے میں تنازع کا باعث بنے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا دو جوہری طاقتوں کے درمیان جاری گرما گرمی پرتشویش ہے۔ بھارت اورپاکستان میں اپنے دوستوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت ایسا ردعمل نہیں دے گا جس سے وسیع علاقائی تنازع پیدا ہو۔ پاکستان بھی دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کرے۔
