صدر ٹرمپ نے خطرناک قیدیوں کو رکھنے والی جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک مجرموں کو رکھنے والی الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی بیورو آف پرزنز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ مشہور زمانہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کر کے فعال کریں تاکہ امریکا کے سب سے خطرناک اور سفاک مجرموں کو وہاں قید کیا جا سکے۔آکٹرٹراز جیل، جو 1963 میں بند ہوگئی تھی ماضی میں امریکہ کے سفاک مجرموں جیسے کہ آل کیپون کو اس میں قید کر رکھا تھا۔ اب یہ سان فرانسسکو کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کا خرچ دیگر جیلوں سے تقریباً 3 گنا زیادہ تھا۔ واضح رہے کہ الکاٹراز جیل کے جزیرے پر بنی ہونے کی وجہ سے فرار تقریباً ناممکن سمجھا جاتا تھا جیل کے ریکارڈ کے مطابق وہاں سے کوئی قیدی باضابطہ طور پر فرار نہیں ہو سکا تاہم 5 افراد ایسے تھے جنہیں لاپتہ قرار دیا گیا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کرکے کھولا جائے جب ہم ایک سنجیدہ قوم تھے تو خطرناک مجرموں کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر وہاں قید کر دیا جاتا تھا جہاں وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز کو بڑا جدید اور محفوظ بنایا جائے گا اس میں جدید سیکیورٹی کے تمام تقاضے شامل ہوں گے۔ محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تعاون سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دے رہا ہوں۔امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز ایک عرصہ ہوا جیل نہیں رہی یہ اب ایک مشہور پارک اور سیاحتی مقام ہے صدر کا یہ اعلان قابلِ غور نہیں بلکہ ایک سیاسی تماشا ہے۔

President Trump orders reopening of prisons holding dangerous inmates

اپنا تبصرہ لکھیں