بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی کارروائی پرسفید جھنڈے لہرانا شروع کردئیے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد بھارتی جنگی پوسٹس نے سفید پرچم لہرا کر اپنی شکت تسلیم کرنے کا علان کرنا شروع کردیا ہے . سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا. اس طرح یہ تین پوسٹس ہوگئی ہیں جہاں بھارتی فوج نے شکست تسلیم کرلی ہے .اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا.سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے.

Indian Army starts waving white flags in response to Pakistani retaliation

اپنا تبصرہ لکھیں