پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کمپنی جدید J-10C لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق جے ایف 17 کی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد اضاف ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کا پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہارہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا ہے۔ J-10C طیارے پہلے ہی کئی ممالک کی دلچسپی کا مرکز تھے اور اب ممکنہ طور پر ان کی عالمی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔
