امریکی میڈیا کے مطابق جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر گیا ۔ جیٹ طیارہ بردار جہازپر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا اور اسے ابھی تک نکالا نہیں جا سکا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا .خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔
