کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے.کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک نوٹم جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ چند فضائی راستے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہنے سے آگاہ کیا تھا۔ایک علیحدہ نوٹم میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12 بجکر 20 منٹ تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔
