پاکستان سے جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی سیکرٹری خارجہ غدار قرار

پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے وکرم مسری کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بچے اور فیملی باہر رکھی ہوئی ہے . بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجت دوول نے بھی اپنے بچے باہر کے ممالک میں سیٹل کیے ہوئے تو پھریہ لوگ کیسے کمپرومائز نہیں ہونگے ان غدار وں نے بھارت کو بیچا ہے۔بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ پر اپنا ایکس اکاؤنٹ لاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم مسری کو پاکستان سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے ٹرولنگ کا سامنا تھا۔ان کی بیٹی کو بھی آن لائن ہراسانی کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے بحریہ کے افسر وِنَے نرول کی اہلیہ ہمانشی نرول کے پیچھے پڑے اور اب وہی ٹرولز بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں انہیں گالیاں دے رہے ہیں اور ان کی بیٹی کا موبائل نمبر شیئر کر رہے ہیں۔

Indian Foreign Secretary called traitor for announcing ceasefire with Pakistan

اپنا تبصرہ لکھیں