دوسری جنگ عظیم میں مرنے والے 4 امریکی فوجیوں کی لاشیں گھر پہنچا دی گئیں

دوسری جنگ عظیم کے دوران بحر الکاہل میں گرنے والے بمبار طیارے کے عملے کے 4 ارکان کی لاشیں 80 سال بعد سمندر سے نکال کر ان کے گھروں پر پہنچادی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم میں امریکی اور جاپانی افواج بحر الکاہل میں مد مقابل تھیں اس دوران نیو گنی کے جزیرے سے اڑنے والے امریکی آرمی ایئر فورس کے ایک بمبار طیارے بی-24 لبریٹر جس کا انفرادی نام ہیون کین ویٹ تھا پرواز کے کچھ دیر بعد ہی دشمن کی طیارہ شکن توپوں کا نشانہ بن گیا اور عملے کے 11 ارکان کے ساتھ سمندر میں جا گرا۔2017ء میں سمندر کی گہرائی میں پرانے طیاروں کی کھوج میں کام کرنے والے ایک ادارے جس کا نام پراجیکٹ ریکور بتایا جاتا ہے نے ہیون کینب ویٹ کا ملبہ بحرالکال میں 200 فٹ گہرائی میں تلاش کرلیا۔یہ طیارہ اور اس کے ساتھ مرنے والے عملے کو جنگ ختم ہونے کے بعد ایک عرصے تک فضائی جنگ میں لاپتہ افراد کے طور پر یاد رکھا گیا۔طیارے کے عملے کے 4 ارکان کی باقیات امریکی بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر سے نکال کر ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد مرنے والوں کے خاندانوں کے حوالے کردی

Bodies of 4 American soldiers killed in World War II brought home

اپنا تبصرہ لکھیں