اسرائیل کو میزائل دفاعی نظام ایرو کی کمی کا سامنا ہے جس سے ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی اسرائیل کی صلاحیت مشکلات کا سامنا کررہی ہے . امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے ایک نامعلوم امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کو میزائل دفاعی نظام ایرو کی کمی کا سامنا ہے واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج نے آپریشن وعدۂ صادق سوم کے 11ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کردی اسرائیل کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغےگئے ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے میزائلوں کے خلاف صرف ایرو سسٹم ہی نہیں بلکہ دیگر دفاعی نظام بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
