ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے سامنے اسرائیلی دفاعی نظام بے بس ہوگئے تمام میزائل حیفا شہر جاگرے اور اسرائیلی سائرن بجانا بھی بھول گئے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل بغیر کسی اسرائیلی فضائی دفائی نظام کی پکڑ میں آئے اسرائیلی شہر حیفا پر جاگرے۔ابتدا میں اسرائیل حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ تباہی کے بعد ملنے والے میزائل کے ٹکڑے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی جانب سے چلنے والے میزائیلوں کے ہیں جبکہ بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ اسرائیلی نہیں بلکی ایرانی بیلسٹک میزائل کے حصے ہیں۔اچانک میزائل حملوں کی وجہ سے اسرائیلی انتظامیہ حفاظتی سائرن بجانے سے قاصر رہی جس کے نتیجے میں تباہی ہوئی اور کئی شہری زخمی ہوئے۔اخبار نے بتایا کہ اس وقت جاری ایران اسرائیل جنگ میں متعدد بار اس قسم کے معاملات سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی افواج کی جانب سے ایرانی میزائلوں کے حوالے سے غلط اندازوں پر غیر ضروری بیانات جاری کیے گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیا یہ ناکامی کسی کی غلطی کی وجہ سے ہوئی یا یہ کوئی ریڈار میں خلل تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہر میں سائرن بجنے کا سسٹم بند نہیں ہوا تھا لیکن کیوں کہ داخلی طور پر یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا تھا کہ حیفا کی جانب میزائل آرہا ہے۔
