کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ایویں ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو ایئرلائنوں کی پروازوں سے پرندے ٹکرانے کےو اقعات پیش آئے ہیں۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق ٹرکش ائیر لائنز کی پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ اے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی ہے۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا بعدازاں معائنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے۔ذرائع کے مطابق فلائی جناح کے طیارے سے بھی دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا فلائی جناح کی پرواز لاہور سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی اس پرواز میں بھی 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔فلائی جناح کی پرواز کے کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع اے ٹی سی کو دے دی ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر فوری طور فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈشوٹر تعینات کرنےکی ہدایت کی ہے۔

Two planes narrowly escape major accident at Karachi Airport

اپنا تبصرہ لکھیں