تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. سربراہ آئی اے ای اے

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر چند مہینوں میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادار سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں انھیں نقصان پہنچا تھا لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چند مہینوں میں شاید اس سے بھی کم وقت میں چند سینٹری فیوجز چلا کر افزودہ یورینیم پیدا کرنا شروع کر سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے کے سربراہ کا بیان وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے کہ امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو برسوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔

Tehran is capable of re-enriching uranium in a few months. Head of the IAEA

اپنا تبصرہ لکھیں