برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ایئر لائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سی اے اے سے اجازت لینا ہوگی.برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں۔واضح رہے کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں جولائی 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔

Britain lifted sanctions on Pakistani airlines

اپنا تبصرہ لکھیں