گوجرانوالہ میں ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر ماں نے 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلا کی کوشیش پولیس نے ناکام بنا دی پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بدر ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ظالم ماں ہی اپنی بیٹی کی دشمن بن گئی پولیس نے ایک خاتون اور ان کے تین بچوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے اپنی چار سالہ بیٹی کو زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔یہ واقعہ گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ میں واقع ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق اس علاقے میں پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ وہاں کے ایک رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک گھر سے بچی کے زور سے چیخنے کی آوازیں آرہی ہیں جس دوران بچی کہتی سنائی دے رہی ہے کہ مجھے مت جلاؤ مجھے مت جلاؤ.اس مقدمے کے تفتیشی افسرعلی اکبر نے بتایا کہ پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم جب جائے وقوع پر پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے اس گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جہاں سے بچی کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں لیکن اس گھر کے اندر سے کسی نے دروازہ نہیں کھولا جس پر پولیس اہلکار دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔پولیس اہلکار جب اندر داخل ہوئے تو انھوں نے دیکھا کہ ایک چار سالہ بچی کے ہاتھ پاؤں کو رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد نے اس چھوٹی بچی کے ہاتھ پاؤں پکڑے ہوئے تھے اور صحن میں رکھے ہوئے چولہے پر اس کو زندہ جلانے کی کوشیش کررہے تھے .جن افراد نے اس بچی کے ہاتھ پاؤں پکڑے ہوئے تھے اس میں اس بچی کی سگی والدہ اور اس کی ایک بہن اور دو بھائی شامل تھے۔پولیس اہلکاروں نے جب بچی کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے ایک پولیس اہلکار کی وردی بھی پھٹ گئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کے دو بیٹے، جن کی عمریں اٹھارہ سال سے زیادہ ہیں، اکثر بیمار رہا کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ دو روز قبل ایک عامل کے پاس گئی اور اسے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا جس پر پولیس افسر کے بقول عامل بابا نے ملزمہ کو کہا کہ ان کی چار سالہ بیٹی کے پاس جن ہیں۔پولیس کے مطابق عامل نے دعویٰ کیا کہ ’بچی کے پاس موجود جن ہی ان کے گھر میں بیماریاں پھیلا رہے ہیں اور اس جن کی وجہ سے ہی بیماری کے علاج کے لیے ملزمہ اور ان کے بیٹے جو ادویات استعمال کرتےہیں وہ اثر نہیں کرتیں۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عامل بابا نے ملزمہ کو یہ کہہ کر اس چار سالہ بچی کو آگ میں جلانے کا کہا کہ اس سے جن اس بچی سے نکل جائے گا اور اگ اس کی بچی کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔پولیس کے مطابق بچی کو مقامی ا سپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔آگ سے بچی کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا ہے