ایگزو مون نظامِ شمسی سے باہر پہلا چاند دریافت

ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی سے باہر اب تک کا پہلا چاند دریافت کر لیا.ماہرین فلکیات نے ایک ایسے آسمانی جسم کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے جو ممکنہ طور پر نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والا پہلا ایگزو مون ہو سکتا ہے.ایگزو مون ایسے قدرتی چاند کو کہا جاتا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے یا دوسرے فلکی جسم کے گرد گردش کرتا ہو۔تحقیق کے مطابق یہ ممکنہ ایگزو چاند تقریباً مشتری ے 0.9 گنا کمیت رکھتا ہے اور اپنے مدار کا ایک چکر 170 دن میں مکمل کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ دریافت اگرچہ روایتی معنوں میں ایگزو مون نہیں لیکن یہ فلکیاتی تعریفوں کو چیلنج کرتی ہے اور کائنات کے بارے میں ہماری سمجھ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کر سکتی ہے۔اس نئی دریافت کو روایتی ایگزو مون قرار دینا آسان نہیں کیونکہ یہ جسم کسی سیارے کے بجائے براؤن ڈوارف کے گرد گردش کر رہا ہے۔ براؤن ڈوارف ایسا فلکی جسم ہوتا ہے جو سیارے سے زیادہ بڑا مگر ستارہ بننے کے لیے درکار جوہری فیوژن شروع کرنے کے لیے بہت چھوٹا ہوتا ہے اسی لیے اسے بعض اوقات ناکام ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔اب تک نظامِ شمسی سے باہر 6 ہزار سے زائد سیاروں کی تصدیق ہو چکی ہے، لیکن کسی ایگزو مون کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ لکھیں