مجھے گرفتارکیا گیا تو خصوصی دستے’ تیار ہیں. نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک حراست میں لینےکی کوشش کی گئی تو ان کے پاس اس صورتحال سے نمٹنےکے لیے خصوصی دستے تیار ہیں۔وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی ٹی وی چینل کو دیےگئے انٹرویو میں نیتن یاہوکا کہنا تھا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک ضرور جائیں گے۔ اگر مجھےگرفتار کرنےکی کوشیش کی گئی تو میرے گرد خصوصی دستے موجود ہیں۔واضح رہے کہ آئندہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیتن یاہو کو نیویارک جانا ہے۔جہاں پر نیویارک کے مئیر ظہران ممدانی ان کی گرفتاری کامطالبہ کررہے ہیں تاہم انہوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس گرفتاری کااختیار نہیں ہے .نیتن یاہو نے ممدانی پر یہودیوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینےکا الزام عائد کیا اورکہا کہ وہ نیویارک کے شہریوں کو شہرکی یہودی آبادی کے خلاف کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے آئی سی سی کےگرفتاری وارنٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بدعنوان اور برائی پر مبنی ادارہ قرار دیا . ذرائع ابلاغ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ان کے خلاف جاری وارنٹ کا ذکر ہو رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے آئی سی سی کےگرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بدعنوان اور برائی پر مبنی ادارہ قرار دیا اور کہا کہ آئی سی سی کی کارروائیاں مستقبل میں امریکی حکام اور فوجیوں کے خلاف بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں