امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکا کا ایف – 35 بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ا ایف- 35بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجےکیلیفورنیا کے میرین کور ائیر اسٹیشن میں رن وے تک پہنچنے سے پہلے گر گیا۔ حکام کے مطابق پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کے دوران پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچا لی اسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور احتیاطی طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ طیارہ ایئربیس میں جس مقام پر گرا وہاں آگ بھڑک اٹھی تاہم حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی حادثے کے بعد ائیرپورٹ کے فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں لگی گھاس کی آگ پر قابو پایا۔پچاس فٹ لمبا یہ طیارہ امریکی میرینز، برطانیہ اور اٹلی کی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور اس کی مالیت ایک سو دو ملین ڈالر ہے۔ایف تھرٹی فائیو امریکا کا جدید ترین لڑاکا اسٹیلتھ طیارہ ہے جو کہ عام طیارے کی طرح اور عمودی انداز سے یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح بھی لینڈ کرسکتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں