بھارت: اترپردیش میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 12 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا، 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش نے جہاں سیلابی صورتحال پیدا کردی وہیں 12 افراد بھی مختلف حادثات میں ہلاک ہوگئے

A man and a boy ride a scooter through a flooded road after heavy rains in Prayagraj, India, September 29, 2019. REUTERS/Jitendra Prakash

محکمہ موسمیات نے ریاست کے اودھ اور روہیل کھنڈ کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں، سیلاب اور دیگر واقعات کی وارننگ جاری کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ 75 اضلاع میں شدید موسلا دھار بارشیں ہوئیں جہاں ہاتھرس ضلع میں سب سے زیادہ 185.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں درجنوں مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں