ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کے خطبہ میں تاکید کی کہ ہر ملک کو جارحیت سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے.

فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔

تقریباً پانچ سال بعد آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ مسلمانوں کو مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے آخری بار جنوری 2020 میں نماز جمعہ کی امامت کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو افغانستان سے یمن تک، ایران سے لے کر غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی.

جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح اسرائیل پر ایران کا حملہ بھی جائز تھا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر یا جلد بازی نہیں کریں گے، امت مسلمہ کے دشمن پھیلے ہوئے ہیں.

قرآن سکھاتا ہے کہ مسلم اقوام متحد رہیں، ایران کے دشمن فلسطین، لبنان اور عراق کے دشمن ہیں، مصر، شام کے دشمن ہیں

انہوں نے کہا کہ قرآن میں مومنین کے اتحاد کا مطلب رحمت الٰہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں