سکھ رہنما کے قتل میں بشنوئی گینگ ملوث ہے. کینیڈین پولیس

کینیڈین پولیس کے مطابق سکھ رہنما کے قتل میں بشنوئی گینگ ملوث ہے . بھارتی حکومت کے ایجنٹ کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں، وہ خالصتان کے حمایتی سکھوں پر حملے کرانے اور ان کو قتل کرنے کے لیے مجرموں اور خاص کر بشنوئی گینگ کا استعمال کرتے ہیں۔ پولیس کمشنر مائیک ڈوہینی نے کہا کہ بھارتی حکومت جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور خاص کر خالصتان حمایتی سکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کے لیے جرائم پیشہ گروپوں کو استعمال کررہی ہے۔ بشنوئی گروپ نام کا گینگ عوامی سطح پر ایسے واقعات کو قبول کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا بھارتی حکومت کے ایجنٹوں سے تعلق ہے بشنوئی گینگ اس سے قبل سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں بھی ملوث رہاہے اور چند روز قبل بھارتی مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بھی بشنوئی گینگ نے قبول کی جب کہ یہ گینگ متعدد مرتبہ سلمان خان پر بھی حملے کروا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں