لانگ مارچ کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ میں درج توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان اوران کے ساتھیہوں کو ریلف مل گیا .ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا۔سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا.عدالت نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔