صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جوڑے نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کرلیا انہوں نے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یا اللّٰہ اسے پیار و محبت باٹنے والا، لوگوں سے ہمدردی کرنے والا بنانا، اسے سیدھا راستہ، آپﷺ کا راستہ دکھانا اور ان کی کی شفاعت سے بہرہ مند فرما. واضح رہے کہ محمود چوہدری اور بختاور بھٹو کے یہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے پیر 21 اکتوبر کی صبح کیا تھا۔ان کے تیسرے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔