عمران خان سے متعلق مزید کوئی شکایات ملی تو پورا ملک بند کردیں گے۔گنڈا پور کی ایک اور دھمکی

ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق مزید کوئی شکایات ملی تو پورا ملک بند کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات کے بعد ہمیں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہوا ہے، اس بارے میں پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سیل کی بجلی بند کی گئی اور اب بھی کی جاتی ہے. جیل کے اندر حقوق نہیں دیے جارہے ہیں اور انہیں ایکسرسائز نہیں کرنے دی جارہی،کھانے سے متعلق بھی شکایات ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں پوری قوم سے کہتا ہوں کہ وہ تیار رہے ہم نے پورے پاکستان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے ہم ان مینڈیٹ چور حکومت سے جان چھڑائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غداروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے. ہم لوگ ملکر اپنی تحریک، نظریہ اور اپنے مقصد کے ساتھ جس طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور وقت دور نہیں جب ہمیں اپنی منزل ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں وہ لوگ آچکے ہیں جو بہادر ہیں. نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، انشاللہ ان حالات میں جو لوگ سامنے آرہے ہیں، یہی ہماری لیڈر شپ ہے۔ ن کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے اندر جن لوگوں نے عمران خان سے غداری کی ہے اور یہ بزدلی کے بعد فلاسفر بن کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر بیٹھے رہتے ہیں ان لوگوں کے بارے میں تاریخ میں ایک لفظ ہے وہ ہے غدار۔

اپنا تبصرہ لکھیں