اسکول کلرک نے امتحانی فیس کی رقم جوئے میں ہار دی

بلوچستان کے علاقے ژوب میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے کلرک شہزاد جمال نے کلاس نہم اور دہم طلبہ کے امتحان داخلہ فیس کے مد میں جمع بچیس لاکھوں روپے آن لائن جوا میں ہار گئے اس سلسے میں پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب وزیر خان کی تصدیق کردی۔ پولیس نے کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔اسکول پرنسپل کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کے امتحانی فیس کی مد میں 25 لاکھ روپے کلرک کے پاس رکھے تھے ۔امتحانی فیس جمع نہ ہونے پر کلرک نے انکشاف کیا کہ وہ رقم آن لائن جوا 1X bet میں ہار چکا ہے ۔پرنسپل کے مطابق بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے ۔ بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں