گنڈاپور کی احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں تھی عمران خان کو بتا دیا .مروت

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے.وزیراعلی خیبر پختونخوا ن علی امین گنڈا پور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی تھی شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ فیصلے کیئے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گےانہوں نے بتایا کہ عمران خان نے دریافت کیا کہ مولانافضل الرحمان پر کیا موقف ہے جس پر انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ ہمارے ساتھی کہتے ہیں کہ مولانا کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر ملٹری کورٹس بن بھی جاتے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا.عمران خان نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کا کہا ہےاور وہ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا . آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے اسٹریٹجی بنائیں گےاور ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے

اپنا تبصرہ لکھیں