گنڈا پور نے احتجاج کی آخری کال دےدی .کارکن سر پر کفن باندھ کر آئیں

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہماری آخری کال ہوگی لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے پرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں اس کے بعد ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہم عوامی طاقت کے ساتھ تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے پورا لائحہ عمل دیں گے، اپنے حقوق لینے کے لیے نکلیں گے اور حقوق لے کر ہی واپس جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع رکھا ہے ملک کو بند کرنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے.یہ ہماری آخری کال ہوگی لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 8 تاریخ کا جلسہ منسوخ نہیں کیا جو جلسہ 8 تاریخ کو ہم پشاور میں کررہے تھے اس کا مقام تبدیل کیا ہے اور اب 9 تاریخ کو موٹروے صوابی انٹرچینج پر جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ایک جرگہ ہوگا جس میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے.مشاورت کے بعد پاکستان کو کس طرح بند کرنا ہے اس کا اعلان کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری کال کی وارننگ تمام فیصلہ سازوں کے لیے بھی دی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں