زلفی بخاری کو ٹرمپ سے عمران خان کی رہائی کی امید

ذلفی بخاری نے کہا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا پر تشویش کا اظہار کرچکے اور وہ اپنے دل میں عمران خان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ ٹرمپ کی ٹیم اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور ٹرمپ کے صدارتی منصب سنبھالتے ہی وہ ان سے باضابطہ رابطہ کریں گے اور ٹرمپ کے امریکی صدرکا منصب سنبھالنے کے بعد ان کی ٹیم کے ارکان، ٹرمپ کی صاحبزادی اور داماد سے جیل میں قید عمران خان اور ان کی پارٹی سے ہونے والی ناانصافیوں پر بات کریں گے.ذلفی بخاری نے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی خراب صورتحال بالخصوص بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کا ارادہ رکھتے ہیں. ذلفی بخاری نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور ان کے خاندان کے افراد سے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں