اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے میں ہر قربانی دینے کو تیار ہوں۔ ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماوں کی آزادی تک احتجاج جاری رہے گا۔ آئندہ چند روز تک مکمل تیاری کیساتھ مارچ کی تاریخ میں خود دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے.انہوں نے کہا کہ اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گےاور حقیقی آزادی تک احتجاج جاری رہے گا.انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار ، اراکین اسمبلی ، ناظمین ، ٹکٹ ہولڈرز ، کارکنان اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراونڈ پر موبلائزیشن کیلئے کام شروع کر دیں۔اب آخری لڑائی کا وقت آگیا ہے