نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی سے ملاقات امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات خفیہ مقام پرہوئی . امریکی اخبارکے مطابق ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر گفتگو، ہوئی ذرائع کے مطابق ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے ایلون مسک کو ایران میں کاروبار کی دعوت دی .امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئی امریکی حکومت اور ایران کے درمیان برف پگھلنے لگی.دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی نجی ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو شاید نہ بھی ہوئی ہو۔