پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مزید مہلت دینے کا فیصلہ

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت پر پی ٹی اے کا وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا .اجلاس کے بعد پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا .پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی جبک یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے گا.ذرائع کے مطابق وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا.وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا.غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکورٹی رسک ہیں.پی تی اے کے ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے.جبکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے. اور قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے

اپنا تبصرہ لکھیں