بشریٰ بی بی کی علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے چھٹی کی وارننگ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کام کریں ورنہ وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 24 نومبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں بشریٰ بی بی ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید برہم ہو گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب رہنے والے رکن اسمبلی یا عہدیدار کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹ ملی کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس آ گئے تھے۔بشریٰ بی بی نےہدایت کہ اس بار ایسا نہیں چلے گا. ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہے. ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی.ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے ویڈیو آڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اجلاسوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔گزشتہ اجلاسوں میں بھی ممبران اور عہدیداروں سے موبائل لےلیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں